fbpx
قومی

آل پاکستان انجمن تاجران نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

رحیم یارخان( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی 5.18فیصد اضافے کا مجوزہ فیصلے پر بھی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، ان اقدامات سے مہنگائی کا سونامی آئے گا جس سے ہر طرف تباہی پھیلے گی ، مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےپیداواری لاگت برھنے سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات مزید بڑھ جائیں گے جس کے تمام شعبوں پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تہواروں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ،عید الفطر پر مہنگائی کی وجہ سے خریداری کے رجحان میں 50فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ عوام کی جانب سے عید الاضحی کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاجرطبقہ شدید پریشان ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور قیمتوں میں حالیہ مہینوںمیں کئے گئے اضافے کو فی الفور واپس لے کر قیمتوں کو منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close