امین آباد میں واپڈا میٹر انسپکٹر کے خلاف احتجاج
رحیم یارخان کے علاقہ :امین آبادمیں واپڈا سب ڈویژن اللّٰہ آباد کے بستی وزیر احمد لاکھا کے میپکو صارفین خدا بخش، پیر بخش منظور احمد، جام مہیوال، سجاد خان، عبدالرزاق لاکھا اور بشیر احمد بلوچ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میٹر انسپکٹر غلام فرید سمیجہ اور سمیع اللّٰہ زاہد کی ملی بھگت سے ہر ماہ ناجائز بل بھجوایا جاتا ہے۔
دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں، افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ فروری کے مہینے میں انہیں ناجائز ڈیڈکشن بلز بھیجے گئے تھے۔
ڈیڈکشن ختم کرنے کے لیے فرید سمیجہ کئی ماہ تک یقین دہانیاں کراتا رہا مگر تاحال ناجائز ڈیڈکشن ختم نہ کی ہے۔ ایس ڈی او بھی طفل تسلیوں تک محدود ہے۔ اس سے قبل بھی ایس ڈی او موصوف نے ناجائز بل بھجوانے پر ماتحت افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
انہوں نے ایس ای میپکو رحیم یار خان فرحان شبیر ملک سمیت اعلیٰ حکام سے غلام فرید سمیجہ اور سمیع اللّٰہ زاہد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ناجائز یونٹس ریوائز کرنے اور ڈیڈکشن بل فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔