قیمت پنجاب کے نام سے انڈرائیڈ ایپلیکیشن متعارف کروادی

android apk rahim yar khan news
ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے حکومت پنجاب نے ”قیمت پنجاب(Qeemat Punjab)“ کے نام سے انڈرائیڈ ایپلیکیشن متعارف کروادی جسے صارف اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی تحصیل میں سبزی و پھلوں کے سرکاری نرخ چیک کرسکتا ہے اور زائد نرخ کی وصولی کی صورت میں موقع پر ہی کھڑے ہو کر  ۔

shelton home RYK

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق اشیاء ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں، انتظامات کے حوالہ سے صارفین کی ہر ممکن سہولت کا خیال رکھا جائے، عام مارکیٹ، دور درواز علاقوں، قصبوں میں بھی اشیاء روز مرہ کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے عوام کو کسی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔یہ ہدایات انہوں نے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاء روز مرہ کی قیمتوں اور طلب و رسد کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، ڈی ایف سی ماجد علی خان، ڈی او انٹرپرائزز بلال احمد، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کے اوقات کار کے دوران تازہ سبزیوں وپھلوں کی دستیابی سمیت دیگر اشیاء کی سپلائی کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے۔
causes of flood
causes of flood
رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا کہ ہے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں جس کے لئے افرادی وسائل کے ساتھ ساتھ مشینری کو بھی فنکشنل رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار، ایس ای انہار مرتضی بلوچ، ڈی او ایجوکیشن میاں عزیز قریشی، ایکسین ہائی ویز محمد کامران اکرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک طاہر گلزار سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تما م حفاظتی پشتوں کا از سر نوجائزہ لیا جائے جبکہ کسی محکمہ انہار تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے قریبی رابطہ رکھے اور تجاوزات کے حوالہ سے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بروقت آگاہ کرے۔انہوں نے تمام میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اربن فلڈ کے حوالہ سے اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں اور مشینری ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت تمام آلات کے فنکشنل سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ پیشگی طور پر تمام انتظامات کو مکمل رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ مشقیں کی جا رہی ہیں اور ا س سلسلہ میں سیلاب سے بچاء، آبادی کے انخلاء سمیت دیگر حفاظتی مشقیں بھی کی جا چکی ہیں جس میں تمام متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ایس ای انہار مرتضی بلوچ نے دریا میں پانی کی موجودہ صورتحال سمیت حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی۔
charch rahim yar khan
charch rahim yar khan

کیتھولک چرچ انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں اظہار یکجہتی کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی، ممبر ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی علامہ عبدالروف ربانی، بابر زمان،ریونرفادر عمران ہاشمی، ریونر فادر پیٹرک پطرس، مولانا فضل محمود حیدری، مرتضی حیدر، عمر امین اویسی، شاداب الحسن گیلانی، چوہدری بوٹا طاہر سمیت دیگر ممبران امن کمیٹی و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف نے کہا کہ اجتماعی افطاری سے مساوات، رواداری اور پیار و محبت کے جذبات کو تقویت ملتی ہے، مل جل کر روزہ افطار کرنا روحانی تسکین کا باعث اور دنیا کو پیغام جاتا ہے کہ ارض پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ سچے پاکستانی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ریاست علی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور آج کیتھولک چرچ انتظامیہ نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کر کے ایک اچھی روایت قائم کی ہے جس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے سب پاکستانی ہیں۔ریونر فادر عمران خورشید نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی ترغیب نہیں دیتا تمام مذاہب امن کے حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

shelton home RYK
shelton home RYK
رمضان المبارک جنت کے حصول کا مہینہ ہے اور امت مسلمہ کی بخشش کے لئے اللہ پاک نے رمضان کا عظیم تحفہ عطا کیا ہے ہمیں اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے، ا س ماہ مبارک میں ہمیں اپنے اردگرد مستحقین اور ضرورت مندوں پر نظر رکھنی چاہیے جبکہ اس بابرکت مہینہ میں تمام اختلافات بھلا کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صلہ رحمی کے تحت اپنے معاملات سلجھانے چاہیے۔ان خیالات کااظہار انچارج دارالامان زوبیہ مدثر نے دارالامان انتظامیہ کی جانب سے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین و بچوں کو گھریلو ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں دارالامان میں سحر و افطار کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے۔اس موقع پر دارلامان کے دیگر افسران و سٹاف بھی موجود تھے۔بعد ازاں ملک و قوم کی خوشحالی، امن و امان کے قیام اور ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close