fbpx

پنجاب بھر میں انجمن آڑھتیاں کے الیکشن غیر معینہ مدد کے لئے ملتوی

رحیم یار خان:صدر انجمن آڑھتیاں پاکستان /پنجاب رائے احسان اللہ منج، سیکرٹری جنرل طاہر شریف گوجراور سینئر نائب صدر ایگری پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن پاکستان وممبر لاء کمیٹی محکمہ زراعت پنجاب اور ترجمان انجمن آڑھتیاں پاکستان و پنجاب شکیل یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنیں

اس وجہ سے ایگری پروڈیوس کمیشن ایجنٹس(انجمن آڑھتیاں پنجاب /پاکستان) کی مجلس عاملہ نے مشترکہ طور پر ملک بھر کے لئے یہ فیصلہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے حالات بہتر ہونے او رحکومت پاکستان کی جانب سے سماجی فاصلوں و اجتماعات پر عائد پابندیوں کے خاتمہ تک اپریل، مئی اور جون میں ہونے والے تمام غلہ منڈیوں کے الیکشن کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا جائے

جس پر پاکستا ن سمیت صوبہ پنجاب کی تمام انجمن آڑھتیاں نے عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے الیکشن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں

جبکہ غلہ منڈی رحیم یار خان جس کا شمار ملک کی اہم بڑی منڈیوں میں ہوتا ہے انہوں نے اس فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے ان نامناسب حالات میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان انجمن آڑھیاں پاکستان/پنجاب شکیل یوسف نے قیادت کی جانب سے غلہ منڈی رحیم یارخان کے ذمہ داران کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور حکومت پاکستان سمیت محکمہ صحت کی جانب سے جولائی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے غلہ منڈی رحیم یار خان کے الیکشن کو عارضی طور پر ملتوی کریں تاکہ غلہ مندی کے ممبران کو اس موذی مرض سے محفوظ اور پھیلاؤ کا باعث بننے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کرانا ضروری ہیں تو اس کے لئے غلہ منڈی رحیم یار خان کے ذمہ داران کورونا سے تحفظ کی حکومتی ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے اس کا انعقاد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close