fbpx

سرکاری خزانے میں 36کروڑرکی رقم جمع کروائی،ایوب بخاری

رحیم یارخان:ڈپٹی ڈائریکٹرانٹی کرپشن لاہورمحمدایوب بخاری نے کہاہے کہ رحیم یارخان میں بطورڈپٹی ڈائریکٹرانٹی کرپشن تعیناتی کے دوران کرپشن کے خاتمے کے لیے انتھک جدوجہدکی اورسرکاری خزانے میں 36کروڑروپے کی ریکوری کی رقم جمع کرانے کے ساتھ ساتھ کرپشن میں ملوث 100سرکاری افسران واہلکاران کوگرفتارکرکے چالان جیل کیا۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اورڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن پنجاب صوبہ کوکرپشن فری بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اورتمام سرکاری محکموں میں کرپٹ عناصرکاقلع قمع کیاجارہاہے

انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان میں عوام کی شکایات پرکرپشن کے کیسزکومیرٹ پرنمٹایااورملوث سرکاری افسران واہلکاران کوکیفرکردارتک پہنچایااورآج مطمئن ہوکررحیم یارخان سے لاہورروانہ ہورہاہوں کیونکہ اپنی ڈیوٹی کوبطریق احسن سرانجام دیااورمحکمہ کی نیک نامی اورتعمیروترقی کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے‘

انہوں نے کہاکہ جہاں بھی وہ تعینات رہے کوشش کی کہ عوام کوانصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »