fbpx

انسدادمنشیات کے حوالہ سے آگاہی واک کااہتمام کیاگیا

ہادی عالم ویلفئیرسوسائٹی کے زیراہتمام انسدادمنشیات کے حوالہ سے آگاہی واک کااہتمام کیاگیاجس میں ہادی عالم ویلفئیرسوسائٹی کے صدرچوہدری عبدالخالق شاکر، جنرل سیکرٹری چوہدری محمدبوٹاطاہر، انجمن تاجران ریلوے روڈکے حاجی اسلام نورانی، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے میاں محمداظہر، ریسکیو1122کے اہلکار، ٹریفک پولیس، محکمہ ایکسائز، کیمپری ہنسوسکول، کالونی ہائی سکول کے طلبائ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی، واک ریلوے روڈسے شروع ہوئی اورسٹی پل پرجاکراختتام پذیرہوئی، واک کے شرکاء نے منشیات کے خلاف اوراس کی روک تھام کے لیے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے، اس موقع پرچوہدری عبدالخالق شاکراورچوہدری محمدبوٹاطاہر، ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن میاںاطہراقبال، سارجنٹ شکیل احمدودیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نشہ ایک لعنت ہے جس نے ہمارے معاشرے کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے، اس کازیادہ ترشکارہماری نوجوان نسل ہے بدقسمتی سے منشیات کے خاتمے کے لیے بنائے گئے قانون آئین پرعمل درآمدنہ ہونے سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، منشیات کے خاتمے اوراس کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفردکوآگے آناہوگا، منشیات فروخت کرنے والون کے خلاف سخت سزائوں کاتعین کرناہوگا، والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بارے میں ہرگزلاتعلق نہ رہیں ان کی سرگرمیوں پرکڑی نظررکھیں، انہوں نے کہاکہ ڈی پی اورحیم یارخان عمرسلامت نے منشیات فروشی کے خلاف جوگھیراتنگ کیاہے ہم اس پرانہیں اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ ان کے اس اقدام سے ضلع میں منشیات فروش اپنے کیفرکردارکوپہنچیں گے ان کے اس اقدام کومعاشرے میں قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے، انہوں نے کہاکہ منشیات ہمارے معاشرے کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اب اس کازیادہ ترشکارسکول، کالجز، یونیورسٹیزمیں زیرتعلیم نوجوان بچے اوربچیاں ہیں اس حقائق سے آنکھیں بندنہیں کرنی چاہییں بلکہ اس کاسدباب کرناہوگا، انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ اداروں اورپبلک مقامات پرسگریٹ نوشی کی پابندی پرعمل درآمدکرایاجائے، 18سال سے کم عمرکے بچوں کوسگریٹ فروخت نہ کئے جائیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے اس موقع پرسوشل ویلفیرآفیسرمحمدافضل، سینئرنائب صدرماسٹرمنظورحسین، محمدسلیم آفتاب، رانااسداللہ ای ٹی ای ایکسائز، جام نیازحسین، جام ممتازحسین، شفیق جتوئی، محمداسلام نورانی، ندیم شاہد، جام صفدرحسین، عمانویل عامی، حسن عباس اورلوگوںکی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »