اینٹی وومن حراسمنٹ سیل پولیس نے ماہ اپریل 447 شہریوں کو مدد فراہم کی

رحیم یارخان : اینٹی وومن حراسمنٹ سیل پولیس نے ماہ اپریل 447 شہریوں کو مدد فراہم کی، شہریوں کی جانب سے سیل کی کارکردگی پر اظہار اطمینان،
گورنمنٹ آف پنجاب اور آئی جی آف پولیس پنجاب کی جانب سے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر نگرانی ڈی پی او آٖفس میں اینٹی وومن حراسمنٹ سیل قائم ہے

جس میں خواتین کی جانب سے پکار 15 پر کی جانے والی کالز کو عملہ مانیٹر کرتا ہے اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور فراہم کردہ مدد کے بارہ میں کالرز اور پولیس کے درمیان رابطہ رکھتا ہے تاکہ کسی بھی صورت کوئی وومن کالر کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،

گزشتہ ماہ اپریل کے دوران اینٹی وومن حراسمنٹ سیل نے 447 وومن کالرز کو مدد فراہم کی جبکہ فیلڈ سٹاف کی جانب سے تمام کالرز کو موقع پر پہنچ کرقانونی مدد فراہم کی اور ان کی صورت حال اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی جس پر تمام کالرز نے پولیس کے رسپانس، رویہ اور قانونی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button