fbpx

کلرک وملازمین اداروں کی شاخت ہیں,علی شہزاد ،ڈی سی

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا کی قیادت میں وفد کی ملاقات،رحیم یار خان تعیناتی پر مبارک باد دی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کلرک وملازمین اداروں کی شاخت ہیں ، دفتری امور کی انجام دہی اور سائلین کے مسائل حل کرنے میں کلرک اور ملازمین کا کلیدی کردار ہے،
محنتی و فرض شنا س ملازمین کے باعث ہی اداروں کی توقیر میں اضافہ ہوتا ہے۔ضلعی صدر ایپکا چوہدری محمد بوٹا نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے سرکاری ملازمین محنتی اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں متحرک ہیں اور انشاءاللہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل اور دفتری امور کو برق رفتاری سے میرٹ پر انجام دینے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بر وئے کار لائیں گے اس موقع پر انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی تحلیل ہونے کے باعث محکمہ کے ملازمین کی ریونیو آفس میں ایڈجسٹمنٹ اور متعلقہ سکیل کی فراہمی کے حوالہ سے درپیش مسئلہ سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ اس بابت جلد رپورٹ طلب کرکے ملازمین کو ان کا حق دیں گے۔
ملاقات میںمیاں اکرام الحق، میاں حنان، عمران ارشد، تنویر الحسن شاکر، محبوب احمد، محمد زاہد، عارف چنہ، جام رزاق خان بلوچ، چوہدری حسن ، احمد خان ببر، رانا قاسم ودیگر موجو دتھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close