fbpx
خبریںرحیم یارخان

سرکاری ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے،چوہدری محمدبوٹاعابد

Apca pakistan

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابدنے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے‘
ملازمین واہلکاران حقوق کے حصول کی خاطرمتحدرہیں۔اپنے دفترمیں منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایپکاکے انتخابات کے لیے تمام یونٹس کی ووٹرلسٹوں کی تکمیل کے لیے جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق کوذمہ داری سونپ دی گئی ہے‘
ووٹرلسٹوں کی تکمیل کے بعد الیکشن شیڈول کااعلان کیاجائے گا‘
انہوں نے کہاکہ ایپکانے ہمیشہ سرکاری ملازمین واہلکاران کے حقوق کی خاطرجدوجہدکی ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے‘
اس موقع پرعبدالرزاق بلوچ‘ حسن چوہدری‘ وقارنیازی‘ عمران ارشدسمیت دیگرعہدیداران وممبران بھی موجودتھے۔

 

Apca pakistan

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close