آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن میونسپل کمیٹی یونٹ کی تقریب حلف برداری
رحیم یارخان: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن میونسپل کمیٹی یونٹ کی تقریب حلف برداری علامہ اقبال لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی‘ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامرتھے جبکہ وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی‘ چیف آفیسررانا محمودعلی‘ اپیکا کے ضلعی صدر محبوب خان‘ جنرل سیکرٹری چوہدری مقبول احمد اور چیئرمین فاروق خان گوپانگ نے خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین میاں اعجازعامر نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اور مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں میاں اعجازعامر نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے ہمیشہ مثبت انداز میں میرا ساتھ دیا ہے‘ ملازمین کے مسائل ومشکلات حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کی اور مختصر وقت میں ملازمین کے زیرالتواء مسائل کو فوری نمٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ملازمین نے جتنا ساتھ دیا اس پر ان کے مشکور ہیں‘ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اگر عوام نے موقع دیا تو ایک بار خدمت کا سفر شروع کریں گے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تقریب سے اپیکا کے ضلعی صدر محبوب خان‘ جنرل سیکرٹری چوہدری مقبول احمد‘ چیئرمین فاروق گوپانگ‘ چیف آفیسر رانا محمودعلی‘ ملک ثنااللہ‘نومنتخب صدر یونٹ مرزا سرور ثانی‘ جنرل سیکرٹری ریاض جتالہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں میونسپل کمیٹی کے افسران‘ کونسلرز‘ ملازمین اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔