fbpx

ناقص کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاران و افسران کو محکمانہ سزائیں دی گئی

رحیم یارخان : بہاول پور  :ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے پولیس لائن بہاولپور میں اردل روم کا انعقاد کیا،اچھی کارکردگی پر سرٹیفیکٹ جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاران و افسران کو محکمانہ سزائیں دی گئی۔

آر پی او نے قتل، ڈکیتی اور اغوابرائے تاوان جیسے سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے اور دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی دکھانے والے 44پولیس افسران و اہلکاران کوCC-IIسرٹیفیکٹ اور کیش انعام دیا۔دوران اردل روم 80پولیس اہلکاران و افسران اپیل اور شوکاز کے سلسلے میں پیش ہوئے جن کی سماعت کرتے ہوئے

آرپی او نے محکمانہ سزا جزا ء کا حکم سنایا۔آر پی او نے پولیس اہلکاران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی پیش کرنے والے پولیس اہلکاران کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنا کام محنت جانفشانی اور ایمانداری کرتے ہیں تو فرض کیساتھ ساتھ لوگوں کی خوشنودگی اور نیکیاں بھی حاصل کرتے ہیں

جس سے عوام کے دلوں میں پولیس کے عزت و قار میں اضافہ ہوتا ہے۔ کرپٹ نا اہل اور لوگوں کیساتھ اچھا برتاؤنہ کرنے والے اہلکارن کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔سزا کا مقصد آپکو موقع دیا جاتا ہے کہ خود کو راہ راست پر لے آئیں

لیکن اس کے باوجود اگرآپ خود کی اصلاح نہ کرسکیں تو اس محکمہ میں ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کی تابعدار بندے بننے اورخوشنودگی حاصل کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا رکرتے ہوئے اپنی اولاد کو رزق حلال کما کر کھلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »