اریبہ نورنے 1100میں سے 1086نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے،

رحیم یارخان:بہاولپور تعلیمی بورڈ کے سالانہ میٹرک 2019کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ جس میں رحیم یار خان کی نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول کی ہونہار طالبہ اریبہ نورنے 1100میں سے 1086نمبر حاصل کرکے بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔سکول ہذا کے پرنسپل محمد یٰسین رامے نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے سکول کی ہونہار طالبہ اریبہ نور کی کامیابی میں سکول کے اساتذہ کی محنت اور والدین کا تعاون بھی شامل ہے یہ کامیابی حاصل کرکے اریبہ نور نے جہاں اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے وہاں ان کے والدین کا بھی سر فخر سے بلند ہوا ہے یہ کامیابی رحیم یار خان کیلئے ایک اعزاز ہے انشاءاللہ رات دن کی محنت اور لگن سے طلباءو طالبات کو بہتر مستقبل اور اعلیٰ تعلیمی و اخلاقی تربیت کیلئے ہمارا ادارہ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول گزشتہ 3تین سالوں سے بورڈ میں مختلف پوزیشنزحاصل کرتا آرہا ہے اسی اعزاز کو آگے بڑھاتے ہوئے آج پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر رحیم یار خان کے تعلیمی اداروں میں سے بہتر تعلیمی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بننے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close