fbpx

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 3 اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی سزا کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کو جاسوسی اور غیر ملکی ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کر نے کے الزام میں دی گئی سزا کی توثیق کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔جن افسران کو سزائیں دی گئی ہیں ان میں بریگیڈئیر (ر)راجہ رضوان کو سزائے موت، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو چودہ سال قید با مشقت اور ایک حساس ادار ے کےسول ملازم ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔بیان کے مطابق ان افسران کا ایکشن قومی سکیورٹی کے خلاف تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close