لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات

رحیم یارخان  (مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات، 

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیا ہے۔

لیفٹیننٹ ج ندیم رضا نے انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میںکمیشن حاصل کیا، اس کے علاوہ انہوں نے کوہاٹ میں انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کی، لیفٹیننٹ ج ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے۔

دسمبر 2016ء کو لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔ اگست 2018ء سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جی ایچ کیو میں چیف آفجنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں، اب انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف آئندہ مدت کیلئے دوبارہ تقرری کا نوٹیفکیشن 19اگست 2019کو پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تین سالہ مدت ملازمت کے بعد 29نومبر کو ریٹائرہونا تھا تاہم دوبارہ تقرری کے بعد اب وہ نومبر 2022تک بری فوج کے سربراہ رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »