fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

ہیلمٹ مہم عوام سے ظلم وزیادتی کے مترادف ہے,آسیہ کنول

asia kanwel city president rahim yar khan peoples party

رحیم یارخان:پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدرآسیہ کنول نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلمٹ مہم عوام سے ظلم وزیادتی کے مترادف ہے‘ مہنگائی کے اس دورمیں عوام دووقت کی روٹی سے محروم ہیں جبکہ حکومتی پالیسیاں عوام دشمنی کی عکاسی کرتی ہیں ۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگرعوام کوریلیف فراہم نہیں کرسکتی توعوام پرمزیدبوجھ بھی نہ ڈالے‘ غریب عوام پرآئے روزنت نئی پالیسیاں نافذکرناریاست کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے‘ انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں عوام خوشحال ہوئے اوریہی وجہ ہے کہ آج عوام سلیکٹیڈوزیراعظم اوران کی ٹیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں انشاء اللہ آنے والادورپیپلزپارٹی کادورہوگااورعوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے۔

asia kanwel city president rahim yar khan peoples party

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close