ذوالفقار علی بھٹو مزدوروں اور کسانوں کے لیڈر تھے،آسیہ کنول

رحیم یارخان: پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدرآسیہ کنول نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو مزدوروں اور کسانوں کے لیڈر تھے۔

انہوں نے مزدوروں کو حقوق دلانے کی بات کی لیکن مزدوروں کو اپنے حقوق کے لئے ایک ہونا پڑے گا۔

عالمی یوم مزدورکے موقع پراپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شکاگوکے مزدوروں پرجو ظلم کیا گیا

جس کے خلاف پوری دنیا میں آج بھی احتجاج ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مزدوروں اور کسانوں کے لیڈر تھے

انہوں نے آ کر مزدوروں کو حقوق دلانے کی بات کی لیکن اب مزدور ایک پیچ پر نہیں رہے

انہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے ایک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے کچھ ہی عرصہ بعد

مارشل لاء نافذ کر دیا گیا تھا

جس کی وجہ سے ملکی ترقی کی رفتار بہت سست ہوئی تھی جبکہ اس کے بعد لگنے والے

مارشل لاء بھی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہے‘

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اورمحنت کش طبقے کی خاطرآوازاٹھائی ہے

اورآئندہ بھی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close