بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام پرعرصہ حیات تنگ کردیا,آسیہ کنول

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدرآسیہ کنول نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام پرعرصہ حیات تنگ کردیا‘ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑتی رہے گی۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمرانہ ادوارکاسامناکیااورعوام کے حقوق کی خاطر ڈٹ کرمقابلہ کیا‘ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں‘ ٹیکسزمیں اضافہ عوام پربوجھ ہے‘ اشیائے روزمرہ کی قیمتوں میں خوفناک حدتک اضافہ ہوچکاہے جوعام آدمی کے لیے پریشانی کاباعث ہے‘ انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کے لیے پیپلزپارٹی جدوجہدکرتی رہے گی اورانشاء اللہ آنے والادورپیپلزپارٹی کادورہوگا۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close