fbpx

ممتاز علی چانگ کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

asif ali zardari rahim yar khan news

صادق آباد:پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات‘ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے ایم پی اے ممتاز علی چانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں انتقامی سیاست کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صدارتی نظام سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گا‘ پیپلز پارٹی اس کی بھر پور مخالفت اور مذمت کرے گی ۔حکومت عوام کیساتھ کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے 7 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے کابینہ میں غیر منتخب شدہ افراد سیکورٹی رسک بن چکے ہیںموجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پارلیمانی نظام ان سے نہیں چل رہا اس لیے صدارتی نظام کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے نو ماہ کے اقتدار میں اپنی نااہلی کا پول کھول دیا ہے عوام پر عذاب بننے والی حکومت کو اب مزید وقت نہیں دینا چاہیے عمران خان اپنی نااہلی کو قبول کرکے گھر واپس لوٹ جائیں۔ انہوںنے کہا کہ سونامی خان کی جب سے حکومت آئی ہے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کا سامنا ہے عوام حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور خوشحالی کے دعوے کہاں گئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانگ نے اپنے حلقہ پی پی 266کے عوام کو درپیش مسائل اور ضلع رحیم یارخان کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا۔دریں اثناء ایم پی اے ممتاز علی چانگ نے محترمہ فریال تالپور کی سالگرہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

asif ali zardari rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »