fbpx

پی ٹی آئی کادورتاریخ کاسنہرادورثابت ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے‘ پی ٹی آئی کادورتاریخ کاسنہرادورثابت ہوگا۔پی ٹی آئی رہنماء رضوان راٹھور سے ڈی پی اوعمرسلامت کے ہمراہ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں حکومتوں نے عوام کوبنیادی حقوق سے محروم رکھالیکن اب ایسانہیں ہوگابلکہ عوام کوان کے حقوق دہلیزپرفراہم کریں گے‘

اس موقع پرڈی پی اوعمرسلامت نے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ امن وامان کے قیام کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے‘ قبل ازیں رضوان راٹھور نے چوہدری آصف مجیداورڈی پی اوعمرسلامت سے عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا‘ اس موقع پرزاہدارشادودیگربھی موجودتھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »