fbpx

سردار عاطف حسین خان مزاری کا قتل اور ہم

غریب پرور،یاروں کا یار،محسن روجھان مزاری،عوام کا مسیحا،سخاوت کا پیکر جیسے القابات

 رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ ٹیم : 27مئی 2020 کی شب رات 11بجے ڈان نیوز راجن پور سے ٹکر چلا کہ عمر کوٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی سردار عاطف حسین خان مزاری فائرنگ سے جابحق ہو گئے ،
یہ خبر دیکھ کر یقین نہیں آیا اور  راجن میں ڈان نیوز کے نمائندہ کنور فہم سے رابطہ کیا تو اس نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ قتل کی وجہ کیا ہے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ،

کچھ وقت گزرتا ہے تو خبر ملتی ہے کہ سگے بیٹے عبدالباسط نے اپنی کلاشنکوف سے فائرنگ کی گولیاں عاطف خان کی چھاتی پر بائیں طرف لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے عاطف خان خون میں لت پت زمین پر آن گرے ،

عاطف خان کے بیٹے خضر خان کے مطابق اس نے فورا ہی اپنے والد کو گاڑی میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا ،ہسپتال علاج شروع ہونے سے قبل ہی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے والد نے دم توڑ دیا ۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.

بیٹے نے پوسٹمارٹم سے انکار کرتے ہوئے اپنے حقیقی چچا شمشیر علی خان مزاری کے ہمراہ لاش ہسپتال سے وصول کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے ۔

ایک عینی شاہد کا بیان


بیٹے نے والد کو کیوں قتل کیا  ؟

عاطف خان کے کچھ دوست ڈیرہ پر کھانا کھا رہے تھے اسی دوران عبدالباسط مہمانوں کو بغیر سلام کئے سامنے سے گزار تو عاطف خان نے کہا کہ یہ بلوچ روایت کے خلاف ہے مہمانوں کا احترام کر تے ہوئے ان کو ادب سے سلام کرو اور ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاو۔
یہ بات عبدالباسط کو ناگوار گزری اور وہ ڈیرے کے باہر جا کر اونچی آواز میں بڑبڑانا شروع کر دیا عاطف خان دوران کھانہ اٹھے اور بیٹے کو سمجھانے چلے گئے تو اسی دوران فائرنگ کی آواز آئی اور عاطف خان زخمی ہو کر زمین پر گر گئے

اس حوالے سے بہت کی باتیں گردش کر رہی ہے ۔
کچھ قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ عاطف خان کا بیٹا باسط لڑکی کو بھگا کر گھر لے آیا تھا جسے پنچائت میں عاطف خان نے واپس کیا ، بیٹے کو اس بات کا رنج تھا ،

پولیس تھانہ عمر کوٹ ضلع راجن پور نےمقدمہ نمبر 89/20 بیٹے ریحان حسین ولد عاطف حسین کی مدعیت میں بجرم 302 ت پ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔

 

سردار عاطف خان مزاری کی آخری رسومات 

سرار عاطف خان مزاری کا جنازہ عمر کوٹ میں ادا کیاگیا، نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر کے لوگ  شریک ہوئے، شہر بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند تھے ہر آنکھ اشک بار تھی،جنازہ میں تاحد نگاہ انسانوں کا ہجوم تھا ۔

محسن روجھان مزاری غریبوں کے ہمدرد و مسیحا سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری بلوچ کو ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی قبرستان میں  سپرد خاک کر دیا گیا۔

” یہ کون چل بسا ہے،یہاں ہر آنکھ اشک بار ہے”
نسیم صبح کہہ گئی،دلوں پر برق پڑ گئی
چراغ تھا جو بجھ گیا،وہ انجمن اجڑ گئی
وہ مہوشوں کی ٹولیاں،وہ بزم جاں بچھڑگئی
فسردہ نظم ہی نہیں،غزل بھی بے قرار ہے
یہ کون چل بسا ہے،یہاں ہر آنکھ اشک بار ہے
"(اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ عاطف خان مزاری کی قبر کی تمام منزلیں آسان فرمائے)” آمین

پروفائل عاطف خان مزاری

  •  سردارعاطف حسین خا ن مزاری کے والد کا نام سردار لیاقت حسین خان مزاری تھا
  • عاطف مزاری 18فروری 1972 کو روجھان ضلع راجن پور  میں پیدا ہوئے ۔

  • 2000-08 کے دوران دو دفعہ بطور ناظم ،یونین کونسل نمبر 36راجن پور خدمات سرانجام دیں
  • 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب  منتخب ہوئے
  •  پارلیمانی سیکرٹری برائے خواندگی  و غیر رسمی  بنیادی تعلیم  فرائض سرانجام  دیے

  •  2009 میں پہلی  بار اپنے چچا  سردار شوکت حسین مزاری  کی وفات  کے باعث خالی ہونے  والی نشست  پر رکن پنجاب اسمبلی  منتخب ہوئے
  • مقتول عاطف مزاری کے چچا 1977، 1988-1990،2207-2002 اور 2008أ2009 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی  رہے

  • مرحوم سردار شوکت حسین مزاری 1977 میں وزیر اطلاعات بھی رہے
  • سردار شوکت حسین مزاری 07-2002 کے دوران بطور ڈپٹی سپیکر  پنجاب اسمبلی  فرائض سرانجام دیے۔

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2009-2013
لوکل گورنمنٹ ناظم یونین کونسل نمبر 36،روجھان 2001-2005،2005-2008

عاطف خان فیس بک فالورز

ڈاکٹر عبدالرحمان عامر قیصرانی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر سردار عاطف مزاری کے قتل پر ایک عنوان دیا ہے جس کے مطابق’’سردار عاطف مزاری کا قتل اور ہم ‘‘ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی ویڈیو بھی شئیر کی ہے جسمیں  انہوں نے بچوں کی تربیت پر زور دیا ہے اور بتایا ہے کہ بچوں کی تعلیم تربیت میں والدین کو کیا کردار کرنا چاہیے۔

فیس بک پیج ’’ بلوچ قومی اتحاد ‘‘ پر لکھا ہے کہ ’’ محسن روجھان مزاری غریبوں کے ہمدرد و مسیحا سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری بلوچ کو ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ‘‘

ڈیرہ غازیخان کے معروف صحافی شیر افگن بزدار نے اپنے یو ٹیوب چیل پر اپنی اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں سردار عاطف مزاری کو غریب پرور شخصیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ روجھان کے لوگ عاطف مزاری کے  قتل کے بعد یتیم ہوگئے ہیں۔

رائیس اکمل بھائیو نے فیس بک پر اپنے دکھ کا اظہار کچھ ان الفاظ سے کیا ہے

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت بدل گئی

 ایک شخص سارے جہاں کو ویران کر گیا

#سردار_عاطف_خان_مزاری  سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری غریب عوام کے مسیحا آج اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے گولی لگنے سے  جان کی بازی ہار گئے اللہ پاک جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ‘‘

ڈیرہ غازیخان کے سینئر صحافی سلیم بزدار نے اس واقعہ کو دل خراش اور افسوس ناک خبر قرار دیا ہے

’’ بہت دل خراش اور افسوسناک خبر
ہمارے اچھے دوست میر عاطف مزاری بیٹے کی گولی لگنے سے دار فانی سے کوچ کرگئے
میر صاحب مسلم لیگ ن میں تھے اور سابقہ دور میں ممبر پنجاب اسمبلی بھی رہے تھے
بہت ملنسار اور روایت پسند شخصیت تھے۔
اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر دے آمین ‘‘

 

ڈیرہ غازیخان کے  معروف صحافی یعقوب بزدار نے عاطف مزاری کو سخاوت کا پیکر،مہمان نواز اور یاروں کا یار قرار دیا ۔’’ انا للہ وانا اليه راجعون .افسوس عوامی لیڈر نوجوان ۔سخاوت کا پیکر ۔ مہمان نواز ۔یاروں کا یار ۔ سیاست کا رخ روائیتی نظام سے بدل کر عام عوام کی طرف لے جانے والے والوں میں سے ایک سابق ایم پی اے روجھان ہمارے پیارے دوست سردار عاطف خان مزاری بھی فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔۔راجن پور کی سیاست میں بڑا خلاء بڑا نقصان ۔۔۔

ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور صدر خواتین ونگ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب شازیہ عابد نے لکھا ہے کہ

’’ سردار عاطف خان مزاری سابق ایم پی اے (ن) لیگ ضلع راجن پور کی اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل پر دکھ و رنجیدگی کا اظہار کرتی ہوں- الله پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں- آمین ‘‘

خان لغاری نے اپنے فیس بک وال پر  افسوس کا اظہار کیا

’’ سردار عاطف حسین مزاری کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.
سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عاطف خان مزاری کی وفات نے ہمیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین‘‘

 

نواب نازک خان مزاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سردار عاطف مزاری کی موت کو روجھان تیری بد قسمتی قرار دیا ہے
#روجھان_تیری_بدقسمتی 
آہ! عاطف مزاری
آج ہمارا تمن مزاری، ہمارا روجھان ایک نوجوان بہادر، نڈر، عوامی لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ یہ ایک ایسا سانحہ ہے ایسا خلا پیدا ہوا جو کبھی پُر نا ہو 😥.اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین.

سردار عاطف خان مزاری فخر بلوچ کا عظیم الشان نماز جنازہ دعاؤں سسکیوں غم آبشار میں ادا کر دیا گیا 60 ہزار سے زائد افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اللّٰہ پاک محروم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین ثم آمین 🤲 یارب العالمین

سردار عاطف خان مزاری کا آخری دیدار 😥💔

فیس بک لکھاری

بیٹا تجھ پر ایف آئی آر تو میرے دوسرے بیٹے نے جلد بازی میں کرا دی ہے تو ایک دن جلد رہا ہو جائے گا تیرا بھائی میرے خون کو معاف کر دے گا تجھے جلد گھر لے آئے گا تیری ماں تجھے کوئی سزا نہیں دلوائے گی سچ پوچھو تو میں بھی زندہ رہتا تو تجھے گرم ہوا بھی نہ لگنے دیتا
پگلے کیوں اتنی جلد بازی کی مجھے کل کہہ دیتے میں خود ہی تیری زندگی سے چلا جاتا ناحق بدنامی مول لی گولی کا ضیاع کیا در بدر ہوئے ہو میری گود میں بیٹھ کر پیار سے کہہ دیتے بابا تجھے قبر کا رزق بننا ہے میں خود ہی منہ مٹی نیچے چلا جاتا اب چھوڑ سارے گلے شکوے کبھی قبر پر آ جانا ملاقات کر جانا شکل دکھا جانا مجھے تو ویسے بھی مرنا تھا سو چند دن پہلے مر گیا ہوں تو کیا غم چل چھوڑ اب آ گلے سے بھی لگ جا 💔😥

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close