اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کا شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ

Assistant commissioner rahim yar khan

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ،
بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی فوری طور پر صاف کرکے آمد و رفت کے راستوں کو کلیئر کیا جائے۔
انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل ، افرادی قوت اور مشینری کو شہر سے سیوریج او رصفائی کے درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تین روز میں شہر کے تما م مقامات اور مضافاتی علاقوں سے گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں جبکہ شہریوں کو اپنی گھروں اور دکانوں کا کچرا میونسپل کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے کلیکشن پوائنٹس پر جمع کرنے بارے بھی آگہی مہم چلائی جائے
جبکہ بازاروں او رمارکیٹوں کی تاجر برادری سے میٹنگ کرکے انہیں بھی اپنی دکانوں او رمارکیٹوں کا کچرا کسی ایک مقام پر اکھٹا کرنے کے لئے آگاہ کیا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

Assistant commissioner rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close