fbpx

45دن پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہیں,صوفی عبدالمجید سلیمی

15اپریل سے 7 مئی تک کا وقت زیادہ خطرناک ہے

Astrolojist

رحیم یارخان (بیوروڈیسک ) چولستان کے درویش بزرگ ، آسٹرالوجسٹ ، پامسٹ اور ماہر علم الاعداد صوفی عبدالمجید سلیمی نے کہا ہے کہ آنیوالے 45دن پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہیں ، بھارت ، اسرائیل اور چند بڑے مغربی ممالک مل کر عالم اسلام کے قلعے پاکستان پر حملہ آور ہونے پر تلے ہوئے ہیں ،
اس عالمی سازش کے تحت پاکستان کو شدید عالمی دبائو میں لانے کیلئے دنیا میں کوئی بھی نیا’’نائن الیون ‘‘بھی برپا کیا جاسکتا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر قاتلانہ حملہ بھی ہو سکتا ہے ،جس کے بعد جنوبی ایشیاء میں پھر جنگی صورتحال پیدا ہوجانے کا امکان ہے اور اس بار پہلے کی نسبت زیادہ بڑا حملہ کئے جانے کا خطرہ ہے جس میں پاکستان کے مشرقی و جنوبی علاقوں کوفضائیہ اور نیوی کے ذریعے میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔
چولستانی درویش صوفی عبدالمجید سلیمی بھارتی فضائیہ کے بالا کوٹ آزادکشمیرپرفضائی حملے سے 2 روز قبل اگلے 72 گھنٹوں میں جنگ شروع ہونے کی پیشگوئی بھی کی تھی جو درست ثابت ہوئی،
اس کے بعد انہوں نے 5اور6مارچ کو نئے حملے کا بھی خطرہ ظاہر کیا اور انہی تاریخوں میں بھارتی آبدوزیں کراچی کی طرف بڑھیں جنہیں پاکستان نیوی نے بروقت ٹارگٹ میں لے کر حملہ ناکام بنایا ،
صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کا ستارہ اس وقت ’’موت کے گھر‘‘ میں ہے اس لئے ان کے سر پر خون سوار ہے یہ حالت خود ان کیلئے بھی مہلک ثابت ہوسکتی ہے ، صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ 15اپریل سے 7 مئی تک کا وقت زیادہ خطرناک ہے ، بھارتی وزیر اعظم پر ممکنہ قاتلانہ حملے کے واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف زیادہ بڑا حملہ بھی کیا جاسکتا ہے جس کا پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب یقینی ہوگا اور نئی بھارتی جارحیت خطے میں ہلاکت خیز جنگ کی آگ بھڑکانے کا باعث بن سکتی ہے ،
صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 18برس سے بار بار خبردار کر رہے ہیں کہ دنیا 2018-19 میں ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ جائے گی اور 2026-27 ء میں ایٹمی جنگ کا خطرہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ دکھائی دیتا ہے ۔ صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند سادھوئوں اور جادوگروں نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے کہہ رکھا ہے کہ انہیں اپنی کامیابی کیلئے کالی ماتا کو خون کی بھینٹ دینی ہوگی اس لئے وہ بھارتی انتخابات کے اہم مرحلے سے قبل ہندوستان میں بڑے پیمانے پر فسادات ، مقبوضہ کشمیر میں غزہ اور برما جیسے ظالمانہ آپریشنز یا پاکستان پر حملے یا دہشت گردی کی نئی لہر جیسا آگ اور خون کا کوئی نہ کوئی ’’خونی کھیل‘‘ رچانا چاہتے ہیں ۔
صوفی عبدالمجید سلیمی نے کہا ہے کہ اہل وطن اور حکومت پاکستان کو اگلے 45دن انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے اس دوران صدقہ خیرات بڑھایا جائے اور اللہ رب العزت سے ذاتی اور اجتماعی گناہوں کی معافی مانگ کر توبہ استغفار کی جائے تاکہ رب کی رحمت جوش میں آئے اور مخلوق خدا پر آئی ہوئی سخت آزمائش کی یہ گھڑی ٹل جائے ۔

Astrolojist Baba Abdul Majeed Saleeemi Rahim yar khan Cholistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »