پولیسرحیم یارخان

رحیم یارخان پولیس پر حملہ ،دو اہلکار زخمی ہسپتال منتقل

attock on rahim yar khan police
رحیم یار خان / پولیس پر حملہ

تھانہ شیدانی پولیس کے اہلکار بر ریمانڈ جسمانی ملزمان کو عدالت خان پور پیشی کے بعد واپس چوکی خانبیلہ منتقل کر رہے تھے کہ عظیم شاہ کے علاقے میں مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر حلمہ کر دیا جس پر پولیس پارٹی نے بھی اپنے دفاع میں بھر پور مزاحمت کی۔

حملہ کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل گولی لگنے اور اے ایس آئی دیگر چوٹوں کی وجہ سے زخمی ہو گیا جسے خان پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او عمر سلامت نے زخمی کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی عیادت کی۔ڈی پی او عمر سلامت بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔جہاں پر پہلے سے پولیس ملزمان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔
پولیس ملزمان کا گھرائو کیے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button