بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا 39واں اجلاس کمپنی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا

رحیم یارخان (ڈیسک)بہاول پور:ڈپٹی کمشنر بہاولپور و چیئرمین بی ڈبلیو ایم سی مظفر خان سیال کی زیر صدارت بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا 39واں اجلاس کمپنی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

بورڈ ڈائریکٹرز بشری انجم، افتخار حیدر،انجینئر محمد اکبر خان،شارق اختر،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،نمائندہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،چیف ایگز یکٹیو آ فیسر کمپنی محمدنعیم اختر، کمپنی سیکریٹری محمداعظم خان کانجو،چیف فنانشل آفیسر بی ڈبلیو ایم سی محمدعمران اشرف بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کے دوران بورڈممبران نے عید لاضحٰی پر کمپنی کی کارکردگی کو سراہا اور تمام کمپنی ملازمین کو عید کے دوران محنت اور جانفشا نی سے کام کرنے کے اعتراف میں ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ کے اجزاء کی منظوری دی۔

قبل ازیں سی ای او کمپنی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو احمدپور شرقیہ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بی بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سونپے جانے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا

جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی اوراحمد پور شرقیہ انتظامیہ کے مابین(SAAMA)ایگریمنٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور وچیئرمین مظفر خان سیال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے عید قربان کے موق پر پر جس لگن اور ایمانداری سے شہر کو صاف ستھرا رکھا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے محنتی اور جفاکش ورکرز کے لیے اعزازیے کا اجراء ورکرزکی بہترین کارکردگی اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنتی ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنے سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران دیگر ایجنڈے بھی زیر بحث لائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close