بہاول پور سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد بھی عنقریب رکھا جائے گا۔راجہ محمد سلیم

پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم
پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم

رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنے انتخابی وعدے کی تکمیل کردی ہے۔

بہاول پور سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد بھی عنقریب رکھا جائے گا۔ سیکرٹریٹ ملتان اور بہاول پور کے قیام کے لیے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار‘ وفاقی وزیر صعنت و پیداوار مخدوم خسروبختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انھوں نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔جنوبی پنجاب کے عوام انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے ترقیاتی وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کے جانب موڑ دیا ہے اب 33 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہو گا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 32 فیصد ملازمتوں کا کوٹہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو ملے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیکرٹریٹ ملتان کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام کے دل جیت لیے ہیں جس سے تخت لاہور سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ مل جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام محکمے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جلد اپنا پروگرام تشکیل دے کر عملی اقدام اٹھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے عوام کو ان کے حقوق دینے کی بجائے ان کے حقوق سلب کیے رکھے جس سے اس علاقہ کی ترقی اور خوشحالی جمود کا شکار ہو کر رہے گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button