وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا

  bahimat bazurg registration

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبہ بھر میں پنجاب احساس پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں 2 ارب کی ابتدائی رقم سے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ صوبہ بھر کے65سال یا اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کو مالی امداد دی جائے گی۔ خواتین کو اس پروگرام کے ذریعہ معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ترجیح دی جا رہی ہے۔ ایسی خواتین جووفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں، وہ باہمت بزرگ پروگرام میں شامل نہیں ہوں گی۔

bahimat bazurg registration form

صوبہ کے دیگر ڈویژن کی طرح بہاول پور ڈویژن میں بھی باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔ بہاولپور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں مراکزقائم کر کے فوکل پرسن تعینات کردیے ہیں۔ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت بہاول پور ضلع کے3836 بزرگ افراد بہاولنگر ضلع میں 730 بزرگ افراد اور رحیم یار خان ضلع میں 3098 افراد کو 2ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تین ماہ بعد چھ ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ حاصل ہوں گے۔

باہمت بزرگ پروگرام میں شامل کرنے کے لیے ایک خاندان کے اثاثہ جات اور بنیادی ضروریات کو دیکھ کر تعین کیا گیا ہے۔باہمت بزرگ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خان سیال نے ضلع کی تحصیلوں میں مراکز قائم کردئے ہیں۔ بہاول پور تحصیل سٹی اور بہاول پور تحصیل صدر کے مرکز گورنمنٹ عباسیہ ہائر سیکنڈری سکول میں 1040 بزرگ افراد کو اے ٹی ایم کارڈ دیے جا رہے ہے ہیں. احمد پور شرقیہ تحصیل میں 1466بزرگ مستفید ہوں گے اور یہ مرکز صادق عباس ہائی سکول کراچی روڈ میں قائم ہے۔ حاصل پور تحصیل میں اے ڈی ایل جی آفس میں مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں 468 بزرگ اے ٹی ایم کارڈ متعین عملہ سے وصول کر رہے ہیں۔

تحصیل یزمان میں جمنیزیم ہال نزد اے سی آفس میں مرکز فعال ہے جہاں سے503بزرگ افراد باہمت بزرگ اے ٹی ایم کارڈ وصول کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ اسی طرح خیر پور ٹامیوالی تحصیل کے359 بزرگ جو کہ65سال یا اس سے زائد ہیں وہ اپنا کارڈ وصول کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ تمام مراکز میں فوکل پرسن تعینات ہیں۔ بہاولنگر ضلع کی تحصیل سٹی بہاول نگر میں 133 بزرگ افراد، تحصیل چشتیاں میں 149 بزرگ تحصیل ہارون آباد میں 270 بزرگ افراد کو  اے ٹی ایم کارڈ وصول کررہے ہیں۔ فورٹ عباس تحصیل میں 58 اور منچن آباد تحصیل میں 120 بزرگ افراد اپنا کارڈ وصول کررہے ہیں۔اسی طرح ضلع رحیم یار خان کی تحصیل سٹی میں عباسیہ سپورٹس کمپلیکس جناح ٹاؤن میں 656 بزرگ افراد صادق آباد تحصیل میں 951 بزرگ افراد، تحصیل خان پور میں 801 باہمت بزرگ اورلیاقت پور تحصیل میں 690 بزرگ افراد مرکز میں متعین عملہ سے اے ٹی ایم کارڈ وصول کر رہے ہیں۔

bahimat bazurg registration number

ڈویژن کی سطح پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ بطور ڈویژنل فوکل پرسن خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ ضلع بہاولپور میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عزیر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو کہ باہمت بزرگ پروگرام کے لیے قائم مراکز میں با ہمت بزرگ پروگرام کے امور کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ان مراکز میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو بھی مامور کیا گیا ہے جو کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنا رہے ہیں۔ باہمت بزرگ پرو گرام کے تحت ایک خاندان کا ایک فرد مالی مدد لینے کا اہل ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت مالی مدد لینے والی بزرگ خاتون کے فوت ہوجانے کی صورت میں اس کا بزرگ خاوند ماہانہ پنشن کا اہل ہوگا۔
باہمت بزرگ پروگرا م میں بزرگ خواتین کو خصوصی طور پر شامل کیا جارہا ہے تاکہ انہیں اپنی ضروریات کے حصول کے لیے کسی کا دست نگر نہ ہونا پڑے۔ ”باہمت بزرگ“ پروگرام پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت بزرگ افراد کی فلاح و بہبود کا منفرد سوشل پنشن پروگرام ہے۔ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس سے بزرگ افراد کی عزت نفس مجروح نہیں ہوگی۔یہ پروگرام پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے۔

bahimat bazurg registration

bahimat bazurg registration
bahimat bazurg programme
bahimat buzurg program apply online
bahimat buzurg program registration
bahimat buzurg programme
bahimat buzurg program 2020
bahimat buzurg program punjab
bahimat buzurg

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »