بالاکوٹ حملے کا منصوبہ ساز’’ را‘‘کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا ’’آئی بی‘‘ چیف مقرر

بالاکوٹ پر حملہ کرنے کا ناپاک منصوبہ تیار کرنے والے سمانت گوئل کو خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا جبکہ نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے افسر اروند کمار کو ’’آئی بی‘‘ کا سربراہ مقرر کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ان دونوں کا تقرر کیا ہے۔ دونوں تقرریوں میں پاکستان اور کشمیر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے۔

’’را‘‘ کے موجودہ چیف انیل کے ڈھسمانا اور ’’آبی بی‘‘ چیف راجیو جین اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کےدوبارہ برسر اقتدار آنے کے بعد سے جارحیت پسند نریندر مودی نے اپنی پالیسیوں کو جنگی جنونیت کے ساتھ اپنانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »