احتجاجرحیم یارخان
تنخواہوں سے محروم اساتذہ کاپریس کلب کے باہراحتجاجی
رحیم یارخان : 9ماہ سے تنخواہوں سے محروم بیسک ایجوکیشن سکول کے مردوخواتین اساتذہ کاپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ‘
بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے مردوخواتین اساتذہ نے بشیراحمدآزاد‘ میڈم کوثر‘ حمیدہ بانوودیگرکی قیادت میں پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ حکومت اساتذہ کے معاشی استحصال کوختم کرے اور9ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں‘
تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے لیکن متعددباراعلی حکام کویاددہانی کے باوجودتنخواہوں کی چلت نہ ہوسکی اورمجبوراً احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اعلی حکام فوری طور پرنوٹس لے کرتنخواہیں جاری کریں تاکہ وہ معاشی مسائل سے نجات پاسکیں بعدازاں متاثرین نے ٹاؤن ہال چوک سے سٹی سینٹرچوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔