بستی کہورمیں بجلی منصوبے کے افتتاح

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک میں ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے‘ عوام کوحقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ پی ٹی آئی کادورعوامی دورہے اس میں تھانہ کلچر‘ لوٹ مار‘ اقرباء پروری کی سیاست دفن ہوچکی‘ حکومت عوام کی خدمت کے لیے شب وروزکوشاں ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ بستی کہورمیں بجلی منصوبے کے افتتاح کے بعد عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام سے جووعدے کیے ہیں وہ ہرصورت پورے کریں گے‘ حلقہ کی محرومیوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا‘ عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ ماضی میں حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کے حقوق پرڈاکہ مارااورلوٹ مار‘ کرپشن‘ قبضے کی سیاست کی لیکن اب وہ دورنہیں‘ موجودہ دورمیں عوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے‘ اس موقع پررئیس زین ورند‘ چوہدری عثمان وڑائچ سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »