fbpx

رحیم یارخان 400 بٹیرے سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی

رحیم یار خان : محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی‘ 400 بٹیرے سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی‘پاکستان میں بٹیر کے شکار پر مکمل طور پابندی عائد ہے۔

 محکمہ وائلڈ لائف نے ترنڈہ بائی پاس پر کارروائی کی‘ اس کاروائی میں محکمہ وائلڈ لائف نے 400بٹیرے سمگل کرنے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی۔دوران کاروائی 17 سے زیادہ بٹیروں کی پیٹیاں برآمد کی گئیں‘ بٹیرے رحیم یار خان سے پشاور سمگل کیے جا رہے تھے۔

یہ پکے بٹیرے تھے جو لڑائی کے لیے پشاور سمگل کیے جارہے تھے۔بٹیروں کی قیمت 2 لاکھ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔محکمہ وئلڈ لائف کی اس کاروائی میں انسپکٹر محسن‘محمد عرفان ودیگر شامل تھے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »