رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

رحیم یارخان دارالامان میں یوٹیشن کلاس کا افتتاح

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ معاشرتی سختیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہو گا، خود مختار خاتون ہر قسم کے مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے اور حکومت بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالامان رحیم یار خان میں بیوٹیشن کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صنفی امتیاز کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے اور خوش آئند بات ہے کہ مختلف فلاحی ادارے بھی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔
دارالامان میں مقیم خواتین کو باہنر بنانے کے لئے دارالامان انتظامیہ کی جانب سے مختلف فنی تربیت کے کورسز کا انعقاد قابل تحسین ہے جس پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دارلامان میں مقیم مسائل میں گھری خواتین کو فنی تربیت فراہم کرکے اس قابل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ یہاں سے جانے کے بعد خود کفیل انداز میں اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
انہوں نے خواتین سے مسائل دریافت کئے اور دارالامان انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کورونا کے باعث حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
سپرنٹنڈنٹ دارالامان زوبیہ مدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے دار الامان میں مقیم خواتین کو سلائی ، کڑھائی، بیوٹیشن سمیت دیگر کورسز کرائے جا رہے ہیں جبکہ خوا تین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سپرنٹنڈنٹ دارالامان زوبیہ مدثر کے ہمراہ سلائی کڑھائی کا کورس مکمل کرنے والی خواتین میںسرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button