بے نظیربھٹو شہید کی 12 ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات

رحیم یارخان پاکستان پیپلز سیکرٹریٹ میں محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی 12 ویں برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا،
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدران تحصیل جنرل سیکرٹری حسنین شاہ،مزدور رہنما حیدر چغتائی،ربانی بلوچ،سہیل کامران درانی،پی وائی او کے سٹی رہنما رانا غیاث احمد،جنرل سیکرٹری پی وائی او جام احمد،پی ایس ایف خواجہ فرید کالج صدر اسامہ کمبوہ ودیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دختر مشرق واسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12 یوم شہادت کا دن ہمارے لئے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ آج کے دن ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم  27 دسمبر2007 ء کو اپنی زندگیوں سے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ جس دن دشمنان نے ہم سے ہماری بہن،ہمارا غرور، ہمارا عزم اور مستحکم پاکستان کی نشانی ہماری رانی شہید محترمہ بے نظیربھٹو کو ہم سے جدا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر خاتون تھیں انہوں نے اپنے والد شہید ذوالفقار بھٹو کی حقیقی جانشین ہونے کا حق ادا کیا انہوں نے جہاں بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کیااور وہاں ملک سے آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے نفاذ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پیغام کو عام کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے منشور کو عام کریں گے اور اس حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بعدازاں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔تقریب میں رانا عثمان،صائم رفیق،عمیر کمبوہ،رانا حیدر،ملک منصور،ثقلین گوپانگ،فیضان گوپانگ،سجاد کمبوہ،رانا عادل،عادل کمبوہ،رانا زین،شریف رحمانی،اختر کانجو،عبدالمجید،جام محسن مہنوال،ندیم مسیح،واجد چانڈیہ،عدنان سومرو،شعیب بلوچ،توحید خان ودیگر طلباء نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close