fbpx

شہید ببینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

رحیم یارخان پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین وسابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں پارٹی کی ضلعی رہنما خالدہ مغل کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر خالدہ مغل ،نسرین ظفر،شاہدہ منظور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے شہید بے نظیر بھٹو خواتین سیاسی ورکرز کے لیے رول ماڈل ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی ملکی ترقی جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کردیا مگر کسی قسم کا سمجوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کے بھٹو خاندان کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا۔

انہوں نے کہا کے ایک بار پھر وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام کو متحد ہوکر ملکی سلامتی اور عوام ک خوشحالی کے لیے شہید رانی کے لخت جگر بلاول بھٹو کا ساتھ دے کر اقتدار میں لانا ہوگا تاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کے موجودہ حکومت عوام کوسہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے روز باروز بڑھتی مہنگائی سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہے اس کے باوجود حکومتی نمائندے روز نیا جھوٹ تیار کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں عوام نے ااس نا اہل حکمرانوں کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے مذید ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔شہید بےنظیر بھٹو کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close