شہید بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام

رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ کی رہائش گاہ پر ان کی صدارت میں سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار حبیب الرحمان گوپانگ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد مشعل راہ ہے جسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جس کی سیاسی بصارت کو دنیا بھر میں سراہاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کے ملک میں جتنی بھی جمہوریت باقی ہے انہیں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔بینظیر بھٹو شہید نے خاندان اور کارکنوں کی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے شہادت نوش کرلی۔جیسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ان کے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی کوشش جارہی رکھیں گے۔ تقریب میں ڈویژنل صدر چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں،ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں عامر شہباز،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہازیب،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،چوہدری جاوید حسن داد گجر،فیاض خان،فضل احمد سلیمی،عظیم بخش،غلام عباس گوپانگ،ریئس ابوبکر،فرخ رضا، محمود الحسن،پیٹر جان بھیل، اور دیگر رہنما شریک تھے۔

اس موقع پر بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا پارٹی کی کامیابی وملکی سلامتی اور فوت ہونے والے پارٹی رہنماوں کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وزیر اعظم بینظیر بھٹوکی سالگرہ کی تقریب
وزیر اعظم بینظیر بھٹوکی سالگرہ کی تقریب

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179میاں عامر شہبازکے ضلعی سیکرٹریٹ میں پی ایس ایف کے زیر اہتما م سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

جس کی صدارت پی ایس ایف کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا غیاث احمد نے کی اور سینئر رہنما سٹی جنرل سیکرٹری سید حسنین شاہ نے بطور مہمان خصوصی کے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا غیاث احمداورسید حسنین شاہ نے کہا کے محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی بقاء اور جمہوریت کے لیے وقف کردی تھی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پی ایس ایف کو اپنا بازو قرار دیا تھا۔

بھٹو خاندان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں تسلسل قائم ہے۔انہوں نے کہا کے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کے تکمیل کے لیے ملک کے گھر گھر جائیں گے۔

پارٹی کی کامیابی اور ملکی ترقی کے لیے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب میں پی ایس ایف کے سابق صدر خواجہ فرید کالج اُسامہ کمبوہ،رانا افضال،میاں احسن،رانا شہباز،رانا حماد،وقاص احمد۔شہباز گل،عادل کمبوہ،ملک علی حیدر،احمد داد،رئیس علی چاچڑ،علی جعفری،عاقب بلوچ،کامران قریشی،علی ملک،کاشف چوہان،شیراز ہاشمی،ناصر چوہان،ریئس ابرار،حذیفہ گوپانگ،ملک فیضان،ریئس شعیب،محمد رفیق، اور دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اس موقع پر بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پارٹی کی کامیابی ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گی۔

khanpur
khanpur

خان پور میں شہیدِ جمہوریت دخترِ مشرق بے نظیر بھٹو شہید کی 68 ویں سالگرہ سٹی صدر رئیس سہیل واحد کی رہائش گاہ جناح ٹاؤن پر منائی گئی۔

جس میں تحصیل صدر سابقہ ایم پی اے پیپلز پارٹی میاں محمد اسلم ۔میاں رب نواز۔میاں شاہ نواز ۔اشفاق گھنیا ایڈووکیٹ ۔ساجد محمود خان ۔سلیم گورمانی،عبدالحکیم متوجہ اور پیپلز پارٹی کے نڈر جیالے سراج پہلوان ودیگر افراد نے شرکت کی۔ سالگرہ کی تقریب کے دوران ورکرز بھٹو خاندان سے اظہار محبت کے لئے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگاے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button