عامر شہباز کے پبلک سیکرٹریٹ میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی کی سٹی تنظیم کے زیر اہتمام میاں عامر شہباز کے پبلک سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم و چیئرپرسن پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت سٹی صدر نذیر لاڑ نے کی اور مہمان خصوصی ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ اور میاںعامر شہبازتھے۔ شہید بینطیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر شہباز، ر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ، نذیر لاڑ ،سید حسنین شاہ ،خالدہ مغل،جنید شاکر،جام احمد جمیل نے کہا کہ ملک اور قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے ہمیشہ دلوں مین زندہ رہتے ہیںبےنطیر بھٹو کی سیاسی زندگی دنیا بھر میں سیاسی ورکر فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے شہید رانی نے کسی ظالم اور جابر کے ساتھ سودے بازی نہیں کی یہی واجہ ہے کے وہ عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے ملک کی ترقی جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کی خاطر ہر دور میں ظلم اور زیاتیاں برداشت کیں مگر عوام کا ساتھ نہیں چھوڑاان شاہ اللہ اب بھی ہماری قیادت حکومتی نام نہاد احتساب میں سرخرو ہوگی۔انہوں نے مذید کہا کے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں تنظیم سازی کے بعد رحیم یار خان ڈسٹرکٹ ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کاقلعہ سابت ہوگا۔مقررین نے مزید کہا کے اس وقت تمام پارٹی ورکر چھوٹے موٹے اختلافات بھولا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر چیئرمین بلاول بھٹوکے بازوں بنتے ہوئے اپنی جدوجہد تیز کریں اور عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے احتجاجی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ عوام دشمن حکمرانوںکے ظلم اور جبر کا خاتمہ ممکن ہو۔سالگرہ کی تقریب میں شہر بھر سے پی ایس ایف ،پی وائی،او کے کارکن ریلیوں کی شکل میں سیکرٹریٹ پہنچے تو ان کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ تقریب میںسابق ایم پی اے حسن داد گجر،عمران شبیر،میاں سجاد علی،محمود بخش،جام اقبال،جام احمد جمیل،زین بھٹی،عمیر بھٹی،شاہد بنگش،عدنان سومرو،سہیل درانی،محمد صدیق گجر،قیس گجر،ڈاکٹر توقیر،بشیر آزاد،خوشی رحمانی،شاہد ثناءاللہ،رئیس فہد،رانا غیاث،دولت کمار،اختر کانجو،واحد بخش گوپانگ،محسن مہوال،مہردین،جام مشیر،شعیب لاڑ،شہاب الدین،ریئس ارسلان،سمیت سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

 

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close