fbpx

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی رحیم یار خان کے زیراہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید  کی 66ویں سالگرہ کی تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی رحیم یار خان کے زیراہتمام سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید  کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی میزبانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف قذافی، سٹی سیکرٹری اطلاعات جہانگیر گوندل نے کی،تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عظیم خان سولنگی ضلعی نائب صدر رئیس عظیم بخش مھر،ضلعی سیکرٹری پبلک ریلیشن فیاض خان پیپلز پارٹی کی ضلعی رہنما محترمہ خالدہ مغل صاحبہ کوثر قاضی صاحبہ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی رہنما جام الطاف،بیزاد خان واجد چانڈیہ فرق رضا بلوچ دلاور خان سٹی نائب صدر پنڈت دولت کمار سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جام شہزاد لاڑ، سٹی فنانس سیکرٹری سید ریاض شاہ سٹیٹ رابطہ سیکرٹری رانا شہباز، یو سی 36 جی کے صدر ملک عاشق، یوسی چونتیس آئی کے صدر اختر خان کانجو رانا زبیر، شیخ رفیق گلانی، شاہ محمد زرگر رانا شفیق، منشی سلیم جام مبشر،رانا عدیل،اشرف بھٹی رانا قربان حافظ عبیداللہ، نریش کمار، ضیاہ جیالا،اور دیگر کثیر تعداد میں عہدیداران بعد کارکنان نے بھرپور شرکت کی تقریب میں محترمہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کروائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،
جہانگیر گوندل،آصف قذافی، نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو غریب عوام اور کارکنان کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے نظریات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،موجودہ نظام کے مسائل کا حل صرف اور صرف بھٹو ازم میں ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی قیادت کے ساتھ ہیں اور جیلوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو اس ملک کے نوجوانوں کی واحد امید ہیں تقریب سے سردار عظیم خان سولنگی،فیاض خان،بہزاد خان جام الطاف، واجد چانڈیہ رئیس عظیم بخش مصطفائی ریاض شاہ اور محترمہ خالدہ مغل نے بھی خطاب کیا۔
 
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close