fbpx

شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی رہنما خالدہ مغل نے شہید بینطیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ملک اور قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے ہمیشہ دلوں مین زندہ رہتے ہیںبےنطیر بھٹو کی سیاسی زندگی خواتین سیاسی ورکرز کے لیے مشل راہ ہے انہوں نے اپنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لیے اپنی جان دے دی اور کسی کے ساتھ سودے بازی نہیں کی یہی واجہ ہے کے وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے ملک کی ترقی جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کی خاطر ہر دور میں ظلم اور زیاتیاں برداشت کیں مگر عوام کا ساتھ نہیں چھوڑاان شاہ اللہ اب بھی ہماری قیادت حکومتی نام نہاد احتساب میں سرخرو ہوگی۔انہوں نے مذید کہا کے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ کی قیادت میں تنظیم سازی کے بعد رحیم یار خان ڈسٹرکٹ ایک بار پھر پاکتان پیپلز پارٹی کاقلعہ سابت ہوگا۔سالگرہ تقریب میںسماجی رہنما کوثر قاضی،اقراءافضل،ثناءمنظور،شاہین،ماریہ منیر،عرج فاطمہ،سعدیہ شفیق،عائشہ زیب،میمونہ محمود،فوزیہ اسلم،سمیت خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ ک کیک بھی کاٹا گیا،

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »