fbpx

دڑی عظیم خان میں بستی عبدالستارمیں بجلی منصوبے کاافتتاح

رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل ہرصورت حل کرائیں گے‘
بجلی وگیس کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ حلقہ کے تمام علاقوں میں بجلی وگیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
دڑی عظیم خان میں بستی عبدالستارمیں بجلی منصوبے کے افتتاح کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کرنے والے بوکھلاہٹ کاشکار ہیں‘
موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پرشورمچانے والے اپنے دورمیں عوام کے لیے کچھ کرتے توشکست کاسامنانہ کرناپڑتا‘
عوام کی عدالت میں سرخروہوں گے اوراپنے دوراقتدارمیں عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے‘
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کودہلیزپرانصاف اورحقوق کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات اٹھاتی رہے گی‘ اس موقع پرسردارعبدالستارعباسی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »