عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا،بلاول بھٹو زرداری

رحیم یارخان : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے اور اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے۔
صادق آباد کے علاقہ نواز آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے کیوں کہ نہ صرف نوجوانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے بلکہ صوبوں کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے، سندھ میں بھی ڈاکا ڈالا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا ہوا ہے اور سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ حقوق کے لیے لڑتے ہیں لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے لیے نہیں لڑیں گے تو ہم پنجاب کےحقوق چھین کررہیں گے اور پانی کی کمی ہے توسب کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں بدترین حالات میں بھی عام آدمی کے معاشی مسائل کاخیال رکھا لیکن اس حکومت کے عوام دشمن بجٹ میں غریب کے لیے تکلیف اور امیر کے لئے ریلیف ہے، آئی ایم ایف کے بجٹ میں امیروں کیلئے این آر او ہے، عمران خان نے ایک کڑور نوکریوں کا وعدہ کیا اور ایک بھی نہیں دی، اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخاب یا انقلاب کا پرانا نعرہ پھر بلند کر دیا، کہتے ہیں نوجوانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، غریبوں پر بوجھ بڑھایا اور امیروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ بلاول نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کو گھر بھیجا جائے گا، حکومت نے بجٹ کے ذریعے غریبوں کیلئے تکلیف جبکہ امیروں کیلئے ریلیف اور ایمنسٹی سکیم پیش کردی۔بلاول کا کہنا تھا کہ صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں اور پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کٹھ پتلی وزیراعلی پنجاب کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں پتہ چلا عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے یو ٹرن لیا اور آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکا دیا۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن ایک بھی نہیں دی۔ صوبوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، سندھ میں ڈاکہ ڈالا گیا، سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا ہوا۔
واضح رہے کہ شہر میں گرمی کے سبب پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں، کارکنوں کیلئے ائیر کنڈیشنڈ ہال اور کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ورکرکنونشن سے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور ایم پی اے ممتاز چانگ نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close