fbpx

رحیم یارخان انتظامیہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئے،سید محمود الحق بخاری

رحیم یارخان انتظامیہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئے،سید محمود الحق بخاری

رحیم یار خان :چیئرمین آل پاکستان کسان فاونڈیشن سید محمود الحق بخاری اورسرپرست اعلیٰ کسان بچاو تحریک پاکستان چوہدری محمد یٰسین نے اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم کی میڈیکل سٹور پر کی جانے والی کارروائی کو سراہا ہے
انہوں نے کہا کہ اس کرونا وائرس کی وجہ سے عوام خوف زدہ ہے اور ایسے سنگین حالات میں انسانیت کے دشمن بے رحم اور سفاک لوگوں کے خلاف کارروائی قابل تحسین ہے

انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد سے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئے

ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے انکے لائسنس کینسل کرے ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کی میڈیکل سٹور کے خلاف کی جانے والی دلیرانہ کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عوام نے انسانی زندگی بچانے جیسی ادویات پر زائد رقم مانگنے کے عمل کو غیر انسانی اور غیر قانونی فعل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close