سیزنل بیلداروں کی بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

Blunder Shahid Javed rahim yar khan news – RYK News
رحیم یار خان… ایکسیئن انہار ڈالس ڈویژن شاہد جاوید نے سیزنل بیلداروں کی بھرتی میں اصول و ضوابط اور میرٹ کی دھجیاں اڑا کے رکھ دیں.اپنے محکمے کے دیئے ہوئے اشتہار کے برعکس مقامی حقداروں کو نظر انداز کرکے شفارشی اور ان ٹرینڈ چہتوں کو بھرتی کر لیا. نااہل اور اناڑی بیلداروں کی وجہ سے نہروں میں شگاف پڑنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں. کوٹ فقیرا دیگی مائنر کے علاوہ کئی جگہوں پر نہروں کے ٹوٹنے کے اطلاعات سامنے آ چکی ہیں. دو دن قبل گیج ریڈر کی غفلت سے رکن پور کے علاقے میں ڈالس برانچ کو قدرت نے ٹوٹنے سے اچانک بچا لیا. پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باوجود متعلقہ اہلکار نے گیٹ بند کر رکھے تھے.ایکسیئن نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صوبہ سندھ ضلع حیدر آباد کے ایک اناڑی شخص کو گیج ریڈر تعینات کیا ہے. ذوالفقار علی ولد محمد نواز نادرا ریکارڈ کے مطابق ہاؤس نمبر 57 بی المصطفی فیز 2شاہ بخاری قاسم آباد حید آباد کا رہائشی ہے.  باخبر ذرائع کے اطلاعات کے مطابق مقامی حقدار امیدواروں کی حق تلفی کرکے خلاف میرٹ اور بھی بہت ساری بھرتیاں کی گئی ہیں.کئی ایسے سفارشی امیدواروں کو بھی بھرتی کر لیا گیا ہے جن کی درخواستیں بھی نامکمل تھیں.جن میں محمد ابراہیم ولد فیض احمد، قاسم خان ولد شریف احمد، اصغر حسین ولد غلام حسین، محمد عثمان ولد غلام مرتضی، محمد زبیر ولد رسول بخش، اصغر ولد جانا، محمد رفیق ولد عبدالغفور وغیرہ شامل ہیں. یہ پلو شاہ سیکشن میں کی جانے والی تعیناتیاں ہیں جبکہ سیکشن رکن پور،سیکشن آدم والی سمیت پورے ڈویژن میں کی جانے والی سیزنل بیلداروں کی بھرتی میں میرٹ کی بجائے ذاتی مرضی کو ترجیح دیتے ہوئے آرڈرز کیے گئے ہیں.ضرورت اس امر کی ہے کہ بھرتی کیے جانے والے تمام بیلداروں کا ریکارڈ اور اہلیت کو دوبارہ چیک کروایا جائے. ناابل اور خلاف میرٹ بھرتی ہونے والوں کی جگہ اہل حقداروں امیدواروں کو رکھا جائے.
Blunder Shahid Javed rahim yar khan news – RYK News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close