رحیم یار خان میں تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 لاکھ کا چونا لگا دیا

رحیم یار خان : تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوسرباز ملزم نے 15 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیالی اور ادائیگی کے لئے مقامی بینک کا بوگس چیک تھمادیا‘مقدمہ درج۔

تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود کے رہائشی محمد انور انجم نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ درینہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوسرباز ملزم ساجد اللہ 15 لاکھ 52 ہزار روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی اور ادائیگی کے لئے مقامی بینک کا چیک تھمادیا‘ملزم کی جانب سے جانے والا چیک مقررہ تاریخ پر بینک سے بوگس ثابت ہوا‘شہری محمد انور انجم کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پابندی کے باوجود ٹریکٹر ٹرالی پر اونچی آواز میں گانے چلانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا‘مقدمہ درج۔

دوران گشت پولیس نے بی ٹی ایم پھاٹک کے علاقہ میں پابندی کے باوجود ٹریکٹر ٹرالی پر اونچی آواز میں گانے چلانے والے ملزم سلطان احمد کو گرفتار کر لیا‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »