fbpx

باکسر سیدقنبر علی ہمدانی نے پاکستان سمیت انٹرنیشنل باکسر سے فائٹ کا چیلنج کردیا

رحیم یارخان :معروف باکسر سیدقنبر علی ہمدانی نے پاکستان سمیت انٹرنیشنل باکسر سے فائٹ کا چیلنج کردیا

سیدقنبر علی ہمدانی

پاکستان باکسنگ کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید قنبر علی ہمدانی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے پاکستان اور اور دوسرے ملکوں کےکروزر ویٹ باکسرز کو رنگ میں فائٹ کرنے کا چیلنج کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ضلع کے لئے فخر کی بات ہے کہ باکسنگ میں پہلی بار کسی کو پنجاب میں نمائندگی ملی ہے میرا رنگ میں اترنے کا فیصلہ ذاتی ہے اور یہ چیلنج ضلع رحیم یارخان کی طرف سے پاکستان اوردیگر ممالک کے باکسر زکے لئے کیاگیا ہے اوررحیم یارخان کے جتنے باکسرز ہیں وہ میری ٹیم اورمیرے بازو ہیںان سے ہٹ کر ہر باکسرز سے میرا چیلنج ہے ،اس سلسلہ میں میں پاکستانباکسنگ کونسل کے صدر رشید بلوچ اورجنرل سیکرٹری کلیم احمد آزادکا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے مجھے قدم بقدم میری رہنمائی کی انشاءاللہ انٹر نیشنلسطح پر فائٹ جیت کر پاکستان کا ٹائٹل حاصل کر کے پاکستان سمیت اپنے ضلعکا نام روشن کرونگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »