fbpx

رحیم یارخان کے نوجوان انٹرنیشنل سطح پر باکسنگ کھیل سکتے ہیں،سیدقبنر علی

رحیم یارخان (ڈیسک ) پاکستان باکسنگ کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سیدقبنر علی ہمدانی نےکہا کہ نوجوان گیموں کی بجائے کھیلوں میں حصہ لیں،باکسنگ انٹرنیشنل سطح کا تیزترین کھیل ہے، پاکستان باکسنگ کونسل سےرجسٹرڈ کلب میں حصہ لیکر رحیم یارخان کے نوجوان انٹرنیشنل سطح پر کھیلسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان باکسنگ کونسل سےرجسٹرڈٹائیگرزباکنسگ کلب اینڈ جم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکیا

ان کا کہنا تھا کہ  کہ رحیم یارخان کو انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی ملناکسیاعزازسے کم نہیں،ٹائیگرزباکنسگ کلب اینڈ جم کے رجسٹرڈ باکسرکوپاکستان باکسنگ کونسل کی جانب سے لائسنس جاری کیا جائے گا جس سے وہ انٹر نیشل سطحپر مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے،

پاکستان با کسنگ کونسل کے صدر رشید بلوچ کا مشکور ہوں جنہوں نے رحیمیارخان کو ملکی سطح پر نمائندگی دی،

اس موقع پرڈسٹرکٹ با کسنگ ایسوسی ایشنکے نائب صدر میاں سعد حسن،فنانس سیکرٹری میاں شہباز سلیم،انفارمیشنسیکرٹری شیخ ذالفقا ر احمد،ملک حسیب ایڈوکیٹ،سید میثم علی ہمدانی
باکسرودیگر باکسرزاورمعززین علاقہ موجود تھے انہوں نے بھی کلب کے قیام کاسراہا مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close