اریبہ نورنے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ٹاپ 10پوزیشنزمیں سے4طلباء و طالبات کا تعلق بھی نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول سے ہے‘ گزشتہ سال ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ کا اعزازبھی ادارہ ہذا کے پاس ہے

brain of rahim yar khan news national Garrison school

رحیم یار خان:نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول کی ہونہار طالبہ اریبہ نورنے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا‘
علاوہ ازیں ٹاپ 10پوزیشنزمیں سے4طلباء و طالبات کا تعلق بھی نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول سے ہے‘ گزشتہ سال ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ کا اعزازبھی ادارہ ہذا کے پاس ہے۔
ادارہ ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ اعزاز کے حصول پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزارہے اورکامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ والدین اور اہل رحیم یار خان کا پرنسپل و سٹاف کو خراج تحسین۔
پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘کی تلاش اور طلبا و طالبات کی ذہنی و تعلیمی قابلیت جانچنے کیلئے تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کا اعلان اور تقسیم انعامات کیلئے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :۔نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول کے 9طلباء و طالبات نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ کیلئے نامزد

جس میں نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول کی ہونہار طالبہ اریبہ نورنے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 30ہزار روپے کیش پرائز بھی حاصل کیا
علاوہ ازیںٹاپ 10پوزیشنزمیںسے4طلباء و طالبات جن میں لائبہ حمید‘عائشہ شبیر‘اقصیٰ اصغر اور احمد رضا کا تعلق بھی نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول سے ہے۔شاندار اعزاز پر والدین واہل رحیم یار خان نے پرنسپل اور جملہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔
پرنسپل محمد یٰسین رامے نے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ اعزاز کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بچوں کی محنت کا ثمر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال بھی ادارہ ہذا کی طالبہ شانزہ لیاقت نے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ کا اعزازاپنے نام کیا تھا۔ آخر میں پرنسپل ادارہ محمد یٰسین رامے اور وائس پرنسپل محمد طاہر رامے نے ’’برین آف رحیم یار خان‘‘ کے حصول پر طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

brain of rahim yar khan news national Garrison school

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »