fbpx

رحیم یارخان کے 7 سکولوں نے ایوارڈ اپنے نام کر لیے

رحیم یارخان برٹش کونسل کے زیراہتمام انٹرنیشنل سکول ایوارڈ 2019-20کیلئے نامزد کئے گئے رحیم یارخان کے 7 سکولوں نے ایوارڈ اپنے نام کئے۔
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول ابوظہبی پیلس، چک 55 پی کی پرنسپل انیلہ صدف کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پرایوارڈ حاصل کرنے والی انیلہ صدف نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سرٹیفکیٹ سکول سٹاف اور سٹوڈنٹس کی طرف سے کی گئی محنت کا ثمر ہے اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ آئندہ بھی بہترین تعلیمی و علمی سرگرمیوں میں سکول حصہ لیتا رہے گا اور عالمی سطح پر سکول اور محکمہ تعلیم کا نام بھی روشن کرتے رہیں گے۔
ایوارڈ کا ملنا سکول اور رحیم یارخان کے باعث فخر ہے تعلیم کے فروغ اور بہتر نتائج کے لئے اس طرح کی تقاریب اور ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سکول کارکردگی کو بہتربنانے کے لئے وہ شب وروز کوشاں ہیں اور انشاءاللہ سالانہ نتائج میں سٹاف کی بہترین کارکردگی کی بدولت بہترین رزلٹ دیں گے۔ اس موقع پر سکول کے طالب علموں اور سٹاف نے پرنسل انیلہ صدف کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close