بروک فیلڈ کالج اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹاگیا

brookfield college & Rahim yar khan Press Club

رحیم یارخان : بروک فیلڈ کالج اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹاگیا‘
اس موقع پرپونسپل بروک فیلڈکالج شہزادقیوم‘ پروفیسرقنبرحسین‘ چوہدری سہیل غفور‘ سابق صدرپریس کلب قیصرغفورچوہدری‘ سابق جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر ودیگرنے کہاکہ  یوم پاکستان تجدید عہد کا نام ہے اور نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے مقاصد سے آگاہی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ اور مصور پاکستان علامہ محمداقبالؒ نے دو قومی نظریہ کے تحت پاکستان حاصل کیا اور یہ ان کا درست فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج پاکستان حاصل نہ ہوتا تو پاکستانی مسلمانوں کو بھی ہندوستان میں دوسرے درجے کا اقلیتی شہری گردانہ جاتا، ہم پر بھی عرصہ حیات تنگ کر دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نعرے پر حاصل کیا گیا جہاں شعائر اسلامی کو نافذ کر کے اسے اسلامی فلاحی، جمہوری مملکت بنانا تھا مگر 70 سال گزرنے کے باوجود ہم اسے حقیقی معنوں میں اسلامی مملکت بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ آج بھی بعض پاکستان دشمن عناصر اسے سیکولرریاست بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، وہ پاکستان کے کسی صورت بھی خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی جمہوریہ بنانے کے لئے تحریک پاکستان کے مقاصد کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمارے محب وطن سیاستدانوں اور ماہر تعلیم کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔

brookfield college & Rahim yar khan Press Club

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »