رحیم یار خان کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے,مخدوم خسروبختیار

رحیم یار خان: وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے موجودہ بجٹ میں رحیم یار خان کے لیے 22 ارب روپے کے فنڈ منظور کروا لیے رحیم یار خان کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے مخدوم خسروبختیار ہاشم جواں بخت۔

موجودہ بجٹ میں پنجاب میں دو وزرا بھائی وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیااور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے رحیم یار خان کے لیے 22 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ منظور کرائے جو پنجاب میں منظور ہونے والے اضلاع میں سب سے زیادہ فنڈ ہیں یہ فنڈ ضلع میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت ، سڑکوں اور تفریحی مقامات پر خرچ ہوں گے

اس موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسروبختار اور صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت تاریخی ترقیاتی کام کرا رہی ہے ہم ضلع رحیم یار خان کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے اس فنڈ سے ضلع سے سڑکوں کا جال بچھا دیں گے

تعلیمی شعبہ میں بھی انقلاب لائیں گے اور نئے ہسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ پرانے ہسپتالوں کی حالت کو بھی بہتر کیا جائے گا تمام تر سہولیات ہسپتالوں میں مہیا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم سے جتنا ہو سکا ہم اپنے حلقہ کی اور اپنے ضلع کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button