fbpx
خبریںرحیم یارخان

بچوں کو ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کی طر ف لانا ہوگا, شاہین عتیق الرحمن

bunyad foundation Rahim yar khan news

رحیم یارخان:بنیاد فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن شاہین عتیق الرحمن کی لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ نوجوان بچے بچیوں کی زندگی بہتر بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اورمیٹنگ کی صدارت کی،بنیاد فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ مینجر ساجد پرویز گل نے پروجیکٹ میں اب تک کی تمام کامیابیوں کو مکمل طور پر تفصیل سے بیان کیا،
لائن ڈیپارٹمنٹ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے بنیاد فاؤنڈیشن کے کام کو سراہااور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،محکمہ صحت کی طرف سے یوسف سعید، محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے سی ای او ملک مختار حسین، فوکل پرسن یونیسیف ریحانہ ارم، ڈی ای او لٹریسی محمد علی، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن شاہد الیاس،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید سبطین شاہ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کے ڈی او جمیل احمد خان چانڈیہ،سوشل ویلفیر آفیسر محمد افضل، ایچ ڈی ایف کے ڈسٹرکٹ مینجر عتیق احمد، نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاہین عتیق الرحمن کی کاوشوں کو سراہااورکہا کہ ہم مل جل کر بچوں کی زندگیوں کو سنواریں گے اوران میں بہتری لائیں گے۔آخر میں خطاب کرتے ہوئے شاہین عتیق الرحمن نے کہاکہ ہمیں ان بچوں کی زندگیاں بہتر بنانا ہونگی اور ان بچوں کو ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کی طر ف لانا ہوگا،اس کے لیے ہم مل جل کر بچوں کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ایجوکیشن ،صحت اور تربیت دے کر اچھا شہری بنانے جارہے ہیں،انہوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پہلے سے ہی بنیاد فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، ہم پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر آبادی اور کم عمری میں شادی پر قابو پانا چاہتے ہیں، ہم نوجوان بچوں کو لائیو سٹاک سے ٹریننگ کروانا چاہتے ہیں، ہم لٹریسی سے مل کر رسمی تعلیم میں بہتری لانا چاہتے ہیں،ڈسٹرکٹ مینجر ساجد پرویز گل نے تقریب میں آنے پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں شاہین عتیق الرحمن نے بہترین کارکردگی دکھانے والے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو شیلڈیں دیں۔

bunyad foundation Rahim yar khan news

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close