ہائے رے عشق ،برقعہ پوش پولیس اہلکار عوام کے ہتھے چڑھ گیا

خانپور کے تھانہ سٹی میں تعینات پولیس اہلکار برقعہ پہن کر اپنی معشوقہ سے ملنے بیوٹی پارلر ظاہر پیر پہنچ گیا،
شک پڑنے پر بیوٹی پارلر کی مالکن نے شور مچادیا،اہل علاقہ کے اکھٹا ہونے پر برقعہ پوش عاشق بیوٹی پارلر سے بھاگنے کی کوشش میں عوام کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے برقعہ اتروایا تو عاشق نے اپنا تعارف پنجاب پولیس کے اہلکار کے طور پر کروادیا ،جس پر عدنان کو تھانہ ظاہر پیر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
واقعہ کا علم ہوتے ہی ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے نوٹس لیتے ہوئے برقعہ پوش پولیس اہلکار کو معطل کرکے ڈی ایس پی سے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا اور پولیس ملازم کیخلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close